گوجرانوالہ کے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کے الزامات مسترد، فریقین کی عدالت طلبی

گوجرانوالہ میں آرٹس کونسل نے سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ عدالت نے فریقین کو 15فروری کو طلب کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج شفیق عباس کی عدالت میں تھیٹر مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر کی جانب سے جواب داخل کروایا گیا ۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے اپنے جواب میں درخواست میں لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس اور آرٹس کونسل کے نمائندے سنسر ریہرسل دیکھنے کے بعد ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔ دوسری جانب درخواست گزار صدر جماعت اسلامی یو تھ ونگ فرقان عزیز بٹ نے عدالت کو بتایا کہ سٹیج ڈراموں میں فحاشی عروج پر ہے ، فنکار ذو معنی فقروں کا آزادانہ استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں