پہلوانی سمیت تمام کھیلوں کے میدان آ باد کرنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے: بابر رحمن

پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کے گرائو نڈ آباد کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ،نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سپورٹس کی بحالی وزیراعظم عمران خان کامشن ہے ،
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ان خیالات کااظہار آئی ایس سی ایف پنجاب کے نائب صدر بابر رحمن نے انصاف سپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ انصاف سپورٹس اینڈکلچر فیڈریشن کو قائم کرنے کا مقصد ہی سپورٹس کی بحالی ہے ،گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام شہروں میں فیڈریشن کے عہدیداروں کی باڈیاں تشکیل دی جاچکی ہیں،جواپنے اپنے شہروں میں مختلف گیمزز کے مقابلوں کا انعقاد کریں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں