مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام پر مسلط کئے گئے حکمران سسٹم کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی چھ مہینوں میں بدترین کارکردگی رہی ، مسلم لیگ ن کے قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں حکومت کے گلے کا پھندابن رہی ہیں ، حکمران عوام کو سہولیات دینے کے بجائے انتقامی کارروائیاں کرکے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ، عوام موجودہ نااہل حکمرانوں کو من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کی قیادت میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو انصاف اور روزگار دینے کے نعرے لگانے والے عمران خان نے اقتدار میں آکر ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھردینے کے بجائے غریبوں کو ان کی چھت سے بھی محروم کر دیا ہے جبکہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں سے سستا علاج بھی چھین لیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments