آرائیں ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 50 مستحق اور غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں اوور سیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین چودھری وسیم اختر ،مرکزی صدر میاں محمد سعید اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، اجتماعی شادیوں کی تقریب پی ٹی آئی کے رہنما صدیق مہر کی زیر صدارت منعقد ہوئی ،کامونکی کے قریب منعقد ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 50 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے ، اس موقع پر دلہنوں کو جہیز کا سامان بھی دیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی دنیا وآخرت سنواری جاسکتی ہے ،تقریب میں سابق ایم این اے میاں طارق محمود ،سابق ایم پی ایز طارق گجر ،میاں ارقم خان ،ظفراللہ چیمہ ،لالہ اسد اللہ پاپا ،جمال ناصر چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments