ایم اے ،ایم ایس سی کے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا،
پرائیویٹ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ پارٹ ون کے داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 2اپریل اور دستی 11اپریل تک جمع کراسکتے ہیں، ڈبل فیس کے ساتھ بذریعہ ڈاک 17اپریل ،دستی 22اپریل تک فارم وصول ہونگے ۔سنگل فیس کے ساتھ پارٹ ٹو کے داخلہ فارم بذریعہ ڈاک 21مارچ اور دستی 28 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، ڈبل فیس کے ساتھ بذریعہ ڈاک 5اپریل اور دستی 9اپریل تک داخلہ فارم جمع ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں