آرپی او طارق عباس قریشی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسان کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے ۔ترقی کیلئے ضروری ہے کہ مقاصد کا تعین اور ان تک رسائی کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔بچوں کو چاہیے کہ بہتر پلاننگ کے ذریعے ٹائم ٹیبل کو زیر استعمال لائیں اور تندہی سے محنت کر کے روشن مستقبل کو اپنا نصیب ٹھہرائیں۔ تھانہ ماڈل میں مختلف سکولوں کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ بحرانوں کا مقابلہ ہم آہنگی اور مصمم ارادوں سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔مثبت سوچ کے جوان ہی ہماری تہذیب اور ثقافت کی اصل پہچان ہیں ۔ اچھی سوچ اچھے فعل کی طرف لے جاتی ہے ۔کسی کانقصان کر کے اپنے لئے فائدہ سوچنے والے معاشرے کے ناکام ترین لوگ ہیں ۔اسی دوران آر پی او نے طالب علموں کو تھانہ کا وزٹ کر وایا اور پولیس کی ورکنگ بارے بھی بتا یا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments