ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل افسر نہیں بلکہ انکے فیصلے بولتے ہیں اور فیصلو ں سے انصاف کی خوشبو آنی چا ہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سول جج سول ڈویژن کے چیمبر کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب میں وکلا اور جوڈیشل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیشن جج کا کہنا تھا کہ سینئر سول جج نے چیمبر کی توسیع کروا کر اچھا کام کیاکیونکہ جوڈیشل افسروں کی تعداد زیادہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پرانے چیمبر میں میٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ تقریب میں سینئر موسٹ ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان محمد عارف ، سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اصغر علی ، جوڈیشل افسر ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر شہید اسلم جوڑا ، سیکرٹری بار ، پولیس افسر اور وکلا نے بھی شرکت کی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments