گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس نے صوبائی وزیر انرجی کو صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا اور شہر کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تجاویز پیش کیں، صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی وہ طبقہ ہے جو ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔آج ملک کو جن سنگین بحرانوں کا سامنا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بزنس کمیونٹی اور صنعت کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے ۔ موجودہ حکومت کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مثبت اورٹھوس اقدامات کر کے اس ملک کو پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ۔اس موقع پر چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس ،سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر ،نائب صدر مصطفی شکیل ،اراکین مجلس عاملہ ،سابقہ صدور حاجی محمد شکیل ،رانا شہزاد حفیظ ،ملک ظہیر الحق ،چودھری عمر وکی مہر اورمختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ چیئرمین جی ڈی اے عامر رحمان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو درپیش جن مسائل کا ذکر گوجرانوالہ چیمبر نے کیا ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کو حل کر کے آپ کو فیڈ بیک دیا جائے گا۔ قبل ازیں صدر چیمبر نے معزز مہمان کو سپاسنامہ پیش کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments