جمعہ کی چھٹی، تبدیلی حکومت نے علماء کرام سے رائے طلب کرلی

حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب کرلی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں۔ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سے بچے اور والدین تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔
ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جمعہ کو معمول کے مطابق کھلے ہوتے ہیں اس طرح بچے والدین سے نہیں مل پاتے جس پر حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی ہے۔صدر مملکت عارف علوی بھی علما کرام کے مطالبے کی حمایت کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں