مجھے کیوں نکالا کے بعد پتھری والی فلم بھی نا کام ہو گی، عمر ڈار کی گوجرانوالہ کے رہنماؤں سے گفتگو

تحریک انصاف سنٹر ل پنجا ب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے کہ نو از شریف جسمانی نہیں بلکہ سیاسی طور پر بیما ر ہیں اور جب تک تحریک انصاف حکومت میں ہے انہیں یہ بیماری لا حق رہے گی مجھے کیوں نکالا کی فلم بری طرح نا کا م ہو ئی اس طریقہ سے پتھری والی فلم بھی نا کا م ہو گی ، پا رٹی کیلئے قربانیا ں دینے والوں کو ہمیشہ یا د رکھا جائیگا ۔ اس موقع پر گو جرانوالہ سے آئے امید وار وں ا حمد ناصر چٹھہ ،مہر صدیق ،میا ں طارق ،بلا ل اعجاز، ارقم خان،نصر اﷲ چیمہ ،اسداﷲ پا پا ، طارق گجر ،شبیر چیمہ ،رضوان اسلم ،جما ل ناصر چیمہ،رضوان ظفر چیمہ ،میا ں مظہر ، رانا نذیر احمد نے کہا کہ پا رٹی نے عمر ڈار کو سنٹر ل پنجاب کی ذمہ داری دے کر پا رٹی پر احسان کیا ہے ، اگلے الیکشن میں عمر ڈار کی محنت کی نتیجہ جیت کی صورت میں ملے گا۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما سلیم بریار نے عمر ڈار سے جناح ہاؤس میں ملاقات کی ،عمرڈار کا کہنا تھا کہ اب دونوں جماعتیں مل کر ضلع سیالکوٹ میں ہونے والے فیصلوں پر اتفاق رائے سے کا م کریں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں