گوجرانوالہ: زائدقیمتیں وصول کرنے پر ایک پٹرول پمپ کوجرمانہ ،2سیل

اسسٹنٹ کمشنر صدر رانامحمد جمیل نے زائد قیمتیں وصول کرنے پر تحصیل صدر کے علاقہ میں واقع پی ایس او پٹرول پمپ ایمن آبادکو 25ہزار روپے جرمانہ کردیا اوردیگر علاقوں میں بھی پٹرول پمپس چیک کیے اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔تحصیلدار سٹی شفیق چشتی نے تحصیل سٹی کے علاقہ میں 2غیر قانونی منی پٹرو ل پمپس اور 2غیر قانونی گیس ری فلنگ سٹیشنز کو سیل کر دیا جبکہ مہنگے داموں اشیا خورونوش فروخت کرنے پر ایک دکاندار کو 5000روپے جرمانہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں