گوجرانوالہ: منشیات فروش کو عمر قید، دوسرے کو 13 سال قید کی سزا، تین لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی باجوہ نے منشیات فروش کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیدیا ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم دین محمدکو مزید ڈیڑھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ، کینٹ پولیس نے مجرم سے 7کلو 775 گرام چرس ، 2کلو 16 گرام ہیروئن اور 1کلو 232 گرام افیون برآمد کی تھی ۔ مجرم کو جیل بھجوا دیا گیا ۔
سیالکوٹ میں بھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے ایک ملزم کو13ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے تھانہ کینٹ میں درج منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عرفان کو13ماہ قید بامشقت اور5ہزار جرمانے کی سزائے سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید15یوم قید بھگتنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں