سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ سمبڑیال پر کسٹمز حکام اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے زیورات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ڈسکہ کا رہائشی محسن صدیق پی آئی اے کی پرواز PK775 کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے کیلئے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر آیا ، جب کاؤنٹر پر پہنچا تو کسٹمز حکام اور ایف آئی اے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے 850 گرام سونے کے تیار شدہ زیورات بر آمد کر کے گرفتار کرلیا، اعلیٰ حکام کے مطابق زیورات کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments