ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہوم (زچہ بچہ) ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی ،ایس ایم او کو ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج معالجے کی سہولیات کو خاص و عام کی تفریق کیے بغیر یقینی بنانا میری اولین ترجیحات میں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بعدازاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن بھی گئیں اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی ۔انہوں نے مختلف کلاسوں کے جاری امتحانات کا جائزہ لیا اور سکول میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے پرنسپل اور اساتذہ سے استفسار بھی کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گکھڑ سپورٹس ایرینا کا دورہ کیااور ترقیاتی کام کی سست روی پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے منصوبے کے کنٹریکٹر کو دفتر طلب کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے محکمہ فنانس پنجاب میں فنڈز کی فراہمی کیلئے پوری طرح پیروی کریں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments