کانسٹیبل کو زخمی کرنے اور پولیس مقابلہ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ خطرناک ملزم مبشرعرف بشری ساکن محلہ سلیم پورہ راہوالی بھی ملزموں میں شامل ہے ۔ واردات کی نیت سے بیٹھے ملزموں نے ریڈ کر نے والے کانسٹیبل عزیر اور ساتھی ملزم مبشر کو پسٹل سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر اے ایس آئی علی بہادر نے زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیومنتقل کیا اور اپنے خون کا عطیہ دے کر زخمی ملزم کی جان بچائی ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان نے کہا کہ ملزم خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس پارٹی کیلئے انعامات کا اعلان کیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments