گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر بیٹھنے کی جگہ ہے نہ پینے کاپانی ملتاہے جبکہ سٹیشن کی نامکمل تز ئین و آرائش کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام دو سال قبل شروع ہو اتھا جو ابھی تک نامکمل ہے جبکہ اکھاڑ پچھاڑ کیو جہ سے سٹیشن کھنڈر کا منظر پیش کر رہاہے ۔ مسافروں کو دھوپ میں کھلے آسمان تلے کھڑے ہو کر ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹکٹ سنٹر بھی بکنگ سنٹر کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے جس کی و جہ سے مسافروں کو لمبی قطار میں کھڑا ہو کر ٹکٹ لینا پڑتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے سٹیشن نہ صرف تاریخی اعتبار سے بلکہ صنعتی لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ دوسری طرف سٹیشن ماسٹر کا کہناہے کہ کام تیزی سے جاری ہے ، سٹیشن کی ایک عمارت مکمل ہو چکی ہے بہت جلد دوسرا حصہ بھی مکمل ہو جائے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments