گوجرانوالہ: گیس کی بوسیدہ، زنگ آلود پائپ لائنز سے پانی آنے لگا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

زیر زمین سوئی گیس کے پائپ پوسیدہ ہونے سے چولہوں سے گیس کے بجائے پانی آنے لگاجس کی وجہ سے ریگولیٹر ،میٹر اور چولہے خراب ہو نے لگے جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق احمد پورہ،محمد پورہ،گوبند گڑھ،کالج روڈ،نعمانیہ روڈ ،محلہ فیصل آباد،جناح روڈ ،پونڈانوالہ چوک ،نوشہرہ روڈ اور وحدت کالونی میں کئی سال قبل ایک انچ کی گیس پائپ لائن بچھائی گئی تھی ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہواتو گیس کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی اورگیس پائپ لائن زنگ آلودہ اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گئی جس کی وجہ سے سردیوں میں جیسے ہی گیس کا پریشر کم ہو تا ہے ان پائپ لائنوں میں سیوریج کا پانی گھس جاتاہے اور جیسے ہی گیس کاپریشربڑھتاہے تو یہ پانی میٹر ،ریگولیٹر اور چولہے تک پہنچ جاتا ہے ۔شہریوں نے کہا کہ کئی بار گیس حکام کو اس بار ے بتایا ہے لیکن گیس پائپ لائن تبدیل نہیں کی گئی۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کر دی ہے جن علاقوں میں پائپ رہ گئے ہیں وہ بھی تبدیل کر دیئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں