پنجاں کے تعلیمی اداروں میں ہر دوسرا بچہ منشیات کا عادی ہے، وزیر تعلیم کے تشویشناک انکشافات

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب ۔۔کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔کچھ عرصہ قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلام آباد اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انکو یہ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ ہمارے اسکولوں میں پڑھنے والی بچیاں تیزی سے منشیات کی لت میں پڑ رہی ہیں۔
انکے اس انکشاف نے والدین کو بہت زیادہ پریشان کر دیا تھا۔اب اسی قسم کے انکشافات صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی کیا ہے۔
نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں منشیات کی لت تیزی سے پھیل رہی ہے۔پنجاب کے اسکولوں میں ہر دوسرا بچہ منشیات کا عادی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق 50 فیصد بچے منشیات کے عادی ہو چکے ہیں ۔
اس حوالے سے مارین نفسیات نے اس رحجان کی بہت سی وجوہات بتائیں ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ والدین کی جانب سے بچوں پر توجہ نہ دینا ہے۔واضح ہو کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کا منشیات ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا جس کے نتائج سے والدین کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے کیا گیا۔مذکورہ اقدام حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت،انسدادِ منشیات فورس کے تعاون سے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت تمام طالبعلموں کا منشیات ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں