نیویارک : آپ اپنی تکلیفوں کو پانی میں بھی بہا سکتے ہیں، یہ کوئی شاعرانہ خیال نہیں بلکہ ایک تحقیق میں سامنے آنے والا دعویٰ ہے۔
جرمنی کی کولون یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صفائی کی عادت کسی ناکامی کی صورت میں لوگوں کے اندر مایوسی کو دھو کر انہیں زیادہ پرامید بنادیتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی صفائی برے حالات میں لوگوں کو ذہنی طورپر مضبوط کرکے زیادہ خوش باش بناتی ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی ٹاسک میں ناکامی کے بعد ہاتھ دھونے سے لوگ زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں اور وہ اس کام کو اگلی بار مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
محقق ڈاکٹر کائی کیسپر کے مطابق کسی ناکامی کے بعد جسمانی صفائی منفی جذبات کو بھی دھو دلاتی ہے، اور آئندہ کامیابی کے حصول کیلئے سخت محنت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔