پنجاب میں 25لاکھ گھر ،فلیٹ تعمیر کئے جائینگے :چودھری اخلاق

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چو دھری محمد اخلا ق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ثمرات عوام کو پہنچنے شروع ہوچکے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جارہی ، کپتان نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ،غریب کو چھت دینے کیلئے حکومت پرعزم ہے پنجاب میں مجموعی طور 25لاکھ گھر اور فلیٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔ چو دھری لیاقت علی طاہراور چو دھری محمد صدیق گجر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے جس پر عوام میں بہت پذیرائی مل رہی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پورا کرنے کیلئے آخری حد تک جائے گی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں