ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور میڈیکل کالج گوجرانوالہ کے سکیورٹی گارڈز نے 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورسینہ کوبی و نعرے بازی کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کیلئے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ۔ متاثرین نے بتایا کہ سینکڑوں سفید پوش سکیورٹی گارڈز جان ہتھیلی پر رکھ کر چوبیس گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ انہیں کئی کئی ماہ تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا ظلم وناانصافی ہے ۔ عدم ادائیگیوں سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ، ایم ایس سول ہسپتال اور انچارج سکیورٹی آفیسر اس گھمبیر مسئلہ کا فوری نوٹس لیکر سکیورٹی گارڈز کو تنخواہوں کی ادائیگیاں کروائیں بصورت دیگر سکیورٹی گارڈز مشترکہ طور پر استعفے دینے کے علاوہ عدالتی چارہ جوئی بھی کرینگے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments