کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمودنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور کے بعد گوجرانوالہ پہلا شہر ہے جہاں پناہ گاہ کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر فعال کر دیاگیا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کو تین وقت کا معیاری اور مفت کھانا بھی فراہم کیاجائیگا ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے احاطہ میں قائم کی جانے والی پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ کمشنر نے کہاکہ گوجرانوالہ میں مزید پناہ گاہوں کا قیام عمل لایا جائے گا ۔ بے گھر او ربے سہارا افراد کو محفوظ اور معیاری چھت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مخیر افراد کے تعا ون کو سراہتے ہو ئے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہاکہ پنا ہ گا ہ میں ابتدائی طوپر 35 بیڈز مہیا کئے گئے ہیں اور اس سے متصل عمارت کے باقی حصہ کو خالی کرواکر بیڈز کی تعداد 70 تک کر دی جائے گی ۔ پناہ گاہ کاقیام اسلامی فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے ۔ بعد ازاں کمشنر او رڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ شعبہ امراض قلب کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments