ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والی دو کمپنیوں کے دفاتر سیل کردیئے اور 6ملزموں کو گرفتار کرکے ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے بتایاکہ انہیں سینکڑوں شہریوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ آرم گولڈ کے نام سے ایک ویب سائٹ ہے جہاں وہ پرکشش شرح منافع کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ فراڈ ہو جاتا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزموں کوگرفتارکرلیاجو پرکشش شرح منافع کیلئے لوگوں کو سرمایہ کاری کیلئے قائل کرتے تھے ۔ملزم سینکڑوں افراد کوپیسے ڈبل کرنے کاجھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی ا ے نے مزیدکہاکہ یہ لوگوں کو لوٹنے والوں کا ایک بڑا گروہ ہے ،دیگرملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،ملزموں کے قبضے سے ایک گاڑی اور لیب ٹاپ برآمد کر لیا گیاہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments