گوجرانوالہ میں کھیلوں کے میدان کچرے کے ڈھیروں اور بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ نوجوان گلی محلوں ،سڑکوں اور ریلوے لائن سے ملحقہ جگہ پر کھیل کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے میدان موجود نہیں ہیں،کھیلوں کے فروغ کے لیے بنائے جانے والے اکا دکا گرائونڈز مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کچرا کنڈی اور بھینسوں کے باڑے بن چکے ہیں ۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے بعد یہ گرائونڈز جوہڑ و تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صحتمندسرگرمیوں کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان ہونے چاہئیں تاکہ نوجوان فضول سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بجائے کھیل کود کر خود کو چاق وچوبند رکھ سکیں، حیدری انڈر پاس کے قریب گرائونڈ کیساتھ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گرائونڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے بجائے جانورنظر آتے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق نئے گراؤنڈ بنائے اور پرانے گراؤنڈ بحال کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments