سوئی گیس کے ریجنل آفس کے باہر کھڑا پانی، صارفین کیلئے عذاب

سوئی گیس کے ریجنل آفس کے باہر کھڑا پانی صارفین کیلئے درد سر بن گیا۔ سوئی گیس آفس آنے والے صارفین راستہ نہ ہونے پر کام کروائے بغیر واپس گھروں کو جانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق سوئی گیس آفس کے کسٹمر سروس سنٹر اور اسکے مرکزی دروازے کے باہرتین روز سے بارش اور گٹروں کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے دفتر آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سوئی گیس دفترآنیوالے سائلین پانی میں سے گزر کر جاتے ہیں تو کپڑے گندے ہوجاتے ہیں جبکہ کھڑے پانی سے ڈینگی سمیت کئی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔واسا حکام کی جانب سے پانی کے نکاس کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے پانی سے بدبو آتی ہے اور ٹریفک کا بھی رش لگا رہتا ہے ۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ واسا حکام کو متعدد بار اطلاع کی گئی ہے لیکن ابھی تک پانی کے نکاس کا کو ئی انتظام نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں