طیب اردوان مارچ میں پاکستان آئینگے، اربوں ڈالرز کے معاہدوں کا امکان

ترکی کے صدر طیب اردوان مارچ میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ترک قونصل جنرل نے پاکستانی اور ترک تاجروں کیساتھ ملاقات میں کہا کہ ترک حکومت سی پیک کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہی ہے، ترک حکام کی اس سلسلے میں پاکستانی حکام کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرچکے ہیں، جس میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں