گوجرانوالہ: معمولی تنازعات پر قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث چھ ملزمان گرفتار، وجوہات جان لیں

دو قتلوں کے مقدمات میں ملوث 6ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا ۔ملزموں نے رشتہ نہ دینے پر محمد امین جبکہ سکریپ نہ دینے پر جواں سالہ عامر کو قتل کیا تھا ۔دوران تفتیش ملزموں سے آلہ قتل 2پستول برآمد کر لئے گئے ہیں ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 6ملزموں عبدالرحمان ، بلال حسین ساکنان محلہ بختے والا، راشد ظفر سکنہ چیک پوسٹ والا بازار ، علی حیدر سکنہ کنگنی والا ، ابو بکر سکنہ ہاشمی کالونی اور علی نواز سکنہ محلہ شیر پورہ حافظ آباد کو گرفتار کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر سکریپ کے لین دین پرمسلم کالونی شیخوپورہ روڈ کے ر ہائشی محمدعامر کو فائرنگ کر کے قتل کیاجبکہ شہباز کالونی کے محمد امین کو ملزموں راشد ظفر ، علی حیدر ، ابو بکر اور علی نواز نے بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں