گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عطیہ کردہ سی آرایم مشین کا افتتاح، گردہ کے مریضوں کیلئے سہولت

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر ،چیئرمین شکایات سیل خالد عزیز لون اور ایم پی اے طلعت نقوی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ کیا اور خالد عزیز لون کی جانب سے عطیہ کردہ سی آرایم مشین کا افتتاح کیا ،ڈائلسز سنٹر اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر کمشنر نے کہا ہے کہ دکھی اور غریب مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والے افراد اور ادارے قابل ستائش ہیں اور حکومت پنجاب ایسے افراد اور اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کرتے ہو ئے علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائے گی ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اﷲاور دیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر محمد خالد بٹ نے کمشنر کو بتایا کہ یورالو جی ڈیپارٹمنٹ میں گردوں کے مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، سی آرایم مشین سے امراض گردہ میں مبتلا افراد کو بڑی سہولت حاصل ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں