چیئرمین بورڈ آف گورنرز قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول / کالج وکمشنر گوجر انوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول و کالج کو ایچی سن کی طرز پر گوجر انوالہ ڈویژن کا بہترین معیاری تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا اور یہاں اے لیول کی کلاسز کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا اس ضمن میں کوالیفائیڈ اساتذہ کا تقرر بھی عمل میں لایا جا ر ہا ہے او رماہرین تعلیم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے 58 ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نعمان حفیظ، ڈائریکٹر کالجز محمد خلیل، صدر گوجرانوالہ چیمبر عاصم امین ، ممبران بورڈ ساجد مراد کے علاوہ دیگر ممبران کمیٹی اجلاس میں شریک تھے ۔ کمشنر وقاص علی محمود نے کہا کہ عصر حاضرمیں پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے اساتذہ کرام کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے ، ادارہ میں سپورٹس کی سر گرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ادارہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنیزیم کی سہولت کسی بڑے تعلیمی ادارہ سے کم نہیں۔
انہو ں نے پرنسپل کو پری نرسری، نرسری کے داخلہ جات کی کمیٹیوں کا از سر نو جائزہ اور او لیول کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے محنتی اور قابل اساتذہ کا تقرر عمل میں لانے کی ہدایت کی اورادارے کا سالانہ بجٹ بھی تیا ر کرنے کا حکم دیا، کمشنر نے ماڈ ل کلاس روم او رآئی ٹی لیب کو بہترین اضافہ قرار دیا اور کہاکہ یہ دونوں شعبے طالبعلموں کی ذ ہنی استعداد کا ر بڑھانے میں مدد گار ثابت ہونگے ۔ قبل ازیں انہو ں نے جونیئر سکول، سپورٹس جمنیزیم ، آئی ٹی لیب ،ماڈل کلاس روم کے علاوہ دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔
Load/Hide Comments