سی پی او ڈاکٹر معین مسعود سے گوجرانوالہ چیمبر کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔سی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں چیمبر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہاکہ ملکی ریوینو بڑھانے میں گوجرانوالہ چیمبر کا کلیدی کردار ہے ۔ تجارتی حلقوں کو پر امن فضا مہیا کر یں گے ۔ شہریوں کی عزتِ نفس مجروح کر نیوالے عناصر کیلئے کو ئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے ۔ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں تاجر برادری کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں ،تاجربرادری کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ اس موقع پرگوجرانوالہ چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس ، ایگزیکٹو ممبران ، ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان ودیگربھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments