گوجرانوالہ: فنکاروں کیلئے صحت انشورنس سکیم کی رجسٹریشن کا عمل شروع

ڈویژن میں فنکاروں کیلئے صحت انشورنس سکیم کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیا ،درخواستیں ضروری کارروائی کے بعد محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بھجوائی جائیں گی ۔ فنکار وں کی رجسٹریشن کیلئے فارم دفتر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں دستیاب ہیں تاہم فارم ادارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، الحمرا آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ 30سال تک کے فنکار سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں