گوجرانوالہ: مال مویشیوں کا شہر سے انخلا، ضلع بھر کے سیوریج سسٹم کی بحالی چیلنج بن گیا

مال مویشیوں کا شہر سے انخلا اور ضلع بھر کے سیوریج سسٹم کی بحالی حکومتی اداروں اور انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے تمام تر دعوؤں کے باوجود مسائل حل نہ ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق مال مویشیوں کاشہرسے انخلانہ ہونے کے باعث شہریوں کوکئی مسائل کاسامناہے اور گوبرکے ڈھیروں کو سیوریج نالوں میں بہانے سے ضلع بھر کا سسٹم سیوریج بلاک ہو چکا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے سیوریج کے کھڑے پانی کی وجہ سے مسائل کاشکارنظر آتے ہیں ۔ ہر سال کروڑوں روپے سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے قومی خزانہ سے مختص کئے جانے کے باوجود صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے اورنکاسی آب کیلئے مختص فنڈز بھی ادھر ادھر نام نہاد منصوبوں پر خرچ کر دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے نکاسی آب،سیوریج سسٹم کی بہتری سے متعلق اقدامات دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گوالوں اورمویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سیوریج بندش ،گندگی ،کوڑے کرکٹ وغیرہ جیسے دیرینہ مسائل سے نجات مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں