طلبہ پوری توجہ اور لگن سے حصول علم کا فریضہ سر انجام دیں ،انشا اللہ ہر میدان کامیابی ان کا مقدر ہوگی،تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے قومیں ترقی کی راہ پر چلتی ہیں جبکہ جہالت کے اندھیرے بھی صرف تعلیم سے ہی ختم کئے جا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام،ایم پی اے وقاراحمد چیمہ، آصف اقبال بٹ نے نجی سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے ہم ہیں اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہے ، ہماری نئی نسل کے حوصلے جوان ہیں، تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف بچوں کو دیکھ کر ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ پاکستان کا کوئی دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا، اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو شیلڈز،کیش پرائزاور مختلف انعامات سے بھی نواز اگیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments