طاہرالقادری کی تالیف ‘‘ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ’’کی تقریب رونمائی

قرآنی انسائیکلوپیڈیا آسمان علم پر ایک روشن آفتاب ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی کاوشیں جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کرسکتی ہیں،شیخ الاسلام نے قرآن مقدس کو محض کتاب ثواب نہیں بلکہ کتاب انقلاب کے طور پر متعارف کروا یا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر انکی آٹھ جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تالیف ‘‘ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ’’ کی تقریب رونمائی کے موقع پر مقررین نے کیا۔ انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم،عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے امیر اعلی پیر محمد رفیق احمد مجددی، پروفیسر محمد اعظم نوری،سید محمد شہباز شاہ بخاری،پروفیسر عبدالماجد المشرقی، پروفیسر ساجد رشید، ممتاز قانون دان عبدالجبار کاشمیری ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ،لالہ اسداﷲ پاپاودیگرنے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا،بعدازاں شیخ الاسلام کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں