مرکزی علما کونسل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام دارالعلوم فاروقیہ میں پیغام پاکستان سیمینار زیر صدارت چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی ’مولانا زاہد سلیم،مولانا جواد قاسمی ’مولانا عبدالرحیم بلوچ ’مفتی شاہد اقبال ’محمد یوسف کھوکھر ’حافظ محمد امجد ’مولانا خالد محمود سرفرازی ’مولانا عبیداﷲ حیدری ’مولانا نجم صغیر ’حکیم افضل جمال ’مولانا گلزار آزاد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مرکزی علما کونسل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ولی عہد نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان کر کے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔ پیغام پاکستان ایک ایسا متفقہ اعلامیہ ہے جو قرآن و سنت میں موجود بنیادی اسلامی تعلیمات اور 1973 ء کے متفقہ دستور کی روشنی میں تیار کیا گیا۔ اب یہ دستاویز قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے لائی جائے اور اس پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments