گوجرانوالہ: ٹریفک افسرشہریوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں :آرپی او

آرپی او طارق عباس قریشی نے ٹریفک افسروں پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ای لائبریری میں ہونیوالے فارغ التحصیل ڈرائیونگ ٹریننگ کے سولہویں بیج کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی گئی ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کی سہولت سے استفادہ کرنا چاہیے اور سکول میں انسٹرکٹرز سے باقاعدہ تربیت حاصل کرکے لائسنس لینا چاہیے ، سٹی ٹریفک پولیس کے اس اقدام سے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے گی اور بے ہنگم ٹریفک کا خاتمہ ہوگا ۔قبل ازیں چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے آر پی او طارق عباس قریشی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ تقریب کے اختتام پر آر پی او نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں