جماعت اسلامی کے امیر سنٹرل پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو ما یو سی کے اند ھیروں میں دھکیل دیا ہے ،22 فروری کو رابطہ عوام مہم کا آغازگوجرانوالہ کے ورکر کنو نشن سے کیا جا ئیگا ، پا کستا نی قوم کشمیری عوام کے سا تھ کھڑی ہے ، گوجرانوالہ میں پریس کا نفر نس کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکو مت کشمیر اور دیگر مسائل کو حل کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ملک کو مسائل سے نکال کر تر قی اور خو شحا لی کے راستے پر گا مزن کر نے کیلئے جما عت اسلا می نیک اور صا لح قیادت کو آگے لا نے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکو مت سے قبل وزیر اعظم عمران خان کشمیر کمیٹی پر تنقید کر تے تھے لیکن ان کے دور اقتدار میں کشمیر کمیٹی دور بین سے بھی نظر نہیں آرہی ۔اس مو قع پر سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی سینٹرل پنجاب مولانا جاوید قصوری ،نا ئب امیر صوبہ بلال قدرت بٹ ،امیر سٹی مظہر اقبال رندھاوا، امیر ضلع حافظ غلام مصطفی اوردیگربھی موجودتھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments