حکومت نے پنجاب میں بھی صحت کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان آج راجن پور سے منصوبے کا آغاز کریں گے۔ صحت کارڈ کے ذریعے ایک خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کرا سکے گا۔ پہلے مرحلے میں ماہانہ 15 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو صحت کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔
رواں سال پنجاب میں ساڑھے 3 کروڑ افراد کو صحت سہولت کارڈز فراہم کئے جائیں گے، صحت کارڈز سرکاری کے علاوہ منتخب نجی ہسپتالوں میں بھی استعمال ہوں گے۔
Load/Hide Comments