گوجرانوالہ: باجوہ روڈ پر سیوریج کا ناقص انتظام، کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا

گوجرانوالہ کے اہم صنعتی و تجارتی مر کز باجوہ روڈ پر سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ، حالیہ بارشوں کے علاوہ بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا ۔صنعتکار ، تاجر اور مزدور سراپا احتجاج بن گئے ۔ آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں گلزار احمد، گوجرانوالہ ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر یاسین مغل،سیکرٹری جنرل شفقت حفیظ ،سیکرٹری فنانس حافظ ابراہیم اور سیکرٹری انفارمیشن محمد شفا ، سعید عارف، خالد رشید،رانا عمیر،حاجی ریاض و دیگر صنعتکاروں اور تاجروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معروف تجارتی مرکز باجوہ روڈ کی شکستہ حالی، نکاسی آب و دیگر مسائل کے سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں