گوجرانوالہ تعلیمی بورڈملازمین نے ساتھی کے جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے 70لاکھ کی رقم عطیہ کردی

تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے ملازمین نے انسانی ہمدردی اور ایثار کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے دفتر ساتھی کے جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے ملازمین نے جگر کے عارضہ میں مبتلا دفتری ساتھی کے جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید سبطین عباس اور سابقہ صدر اعجاز انصاری کی اپیل پر اپنے ایک ماہ کے لیٹ سٹنگ الائونس کی تقریباً 70 لاکھ روپے کی رقم بطور عطیہ د یدی جس سے علیل دفتری ملازم کا جگر ٹرانسپلانٹ کا آپریشن راولپنڈی کے ہسپتال میں اگلے ہفتے ممکن ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں