شہر و گردونواح میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جبکہ پنجاب حکومت نے پتنگیں ، ڈور بنانے والوں کو دو ماہ کیلئے نظر بند کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، آن لائن پتنگ ڈور و دیگر پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کو بھی نکیل ڈالی جائیگی ، پولیس نے 8 پتنگ بازوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کوروکنے کیلئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پتنگیں اور ڈور بنانے والوں کو دو ماہ کیلئے نظر بند کیا جائے گا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے جبکہ کیمیکل ڈور سے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔انتظامیہ پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments