گوجرانوالہ اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ سیوریج سسٹم بلاک ہونے سے گٹروں کا پانی ابلنے لگا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور اس کے گردو نواح میں ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ بارش کا پانی سڑکوں ،بازاروں،مارکیٹوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے کئی علاقوں میں گٹروں کا پانی ابلنے لگا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شاہین آباد ،ماڈل ٹاون،اسلامیہ کالج روڈ، باغبانپورہ،دھلے اندرون بازار،پیپلز کالونی،وحدت کالونی ، منیر چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بارش اور گٹروں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سول ہسپتال روڈ ،پارک ،گراؤنڈ ،سکول اور گلی محلوں میں پانی جمع ہو چکاہے اوربارش کے پانی میں پھسلنے کے باعث سینکڑوں افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ مارکیٹوں ،منڈیوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے خریداروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments