ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں پو لیو آگاہی سیمینار اور واک کااہتمام

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں پو لیو آگاہی سیمینار اور واک کااہتمام کیاگیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر ار شاد اﷲ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر گلزار، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر فضل الرحمن، ڈاکٹر عاصم شیخ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر سمیع ممتاز نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کمیونٹی کے تمام افراد کو کردار ادا کرناہو گا ۔ والدین اپنے 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، حج و عمرہ کے ایام میں ملک کے داخلی و خارجی راستوں پر مائیگریشن کرنے والے مسافروں کو فوکس کیا جائے اورخصوصًا جھگیوں میں مقیم بچوں کو پولیو قطرے ضررپلائے جائیں ۔ قبل ازیں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر جنید نے پولیو وائرس بارے تفصیلی گفتگو کی اور پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر بارے لیکچر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں