زائدالمیعاد بوتلوں کی کھیپ پکڑ کر بوتلیں فروخت کرنے پر 2 وئیر ہاؤس، بیکری اور کریانہ سٹور سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سبزی منڈی، قلعہ دیدارسنگھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چاند جوئیہ جنرل سٹور،گجر سویٹس، احسان ٹریڈرزاورایک بے نامی ایجنسی سے ساڑھے تین ہزارزائدالمیعادبوتلیں برآمدکیں ۔ جعلی بوتلیں لیبل اور تاریخ تبدیل کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔مصنوئی فلیورز، سکرین و کیمیکلز سے تیار جعلی بوتلوں پر دوسرے صوبوں کا فرضی پتہ درج کیا جاتا تھا۔ ڈی جی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ زائد المیعاد اشیا خورونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔دھوکہ دہی اور جعلسازی کا دھنداکرنے والوں کا تمام مال ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ہے ۔ مسلسل قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments