سیشن جج کا سکیورٹی کا جائزہ قاتلانہ حملہ کی سازش ناکام بنانیوالے اہلکاردوسروں کیلئے مشعل راہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیااور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیشن کورٹ میں مخالف پارٹی پر قاتلانہ حملہ کی سازش ناکام بنانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دیگر پولیس اہلکار دوسروں کیلئے مشعل راہ ہیں ، سیشن کورٹ اورجوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی مثالی ہے جسے مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اگر پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی درست طریقہ سے انجام نہ دیتے تو مخالفین پر حملہ کی نیت سے آنے والا نوجوان بلال اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ۔ سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت مانیٹر کی جا رہی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو مخصوص مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں