تجاوزات مافیا بے لگام ہو گیا ، سیالکوٹی پھاٹک کے گردونواح میں د کانداروں اور ریڑھی بانوں کا قبضہ برقرار ہے جبکہ گنا رس بیلنے لگانے والوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ’سٹی انتظامیہ تجاوزات ختم کروانے میں ناکام ہو گئی۔ متعلقہ اداروں کی طرف سے تجاوزات خاتمہ کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہو رہے ہیں ۔ گوندلانوالہ پھاٹک سے لیکر شیرانوالہ ریلوے پھاٹک تک ہر طرف تجاوزات کی بھرمار ہے اور ریڑھی بانوں نے تمام راستے بلاک کر رکھے ہیں، ٹریفک انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے جبکہ بلدیہ انتظامیہ کے اہلکار وں کی ملی بھگت سے ہی تجاوزات کا طوفان برپا ہے ۔ شہریوں نے ایک بار پھر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،چیف سیکرٹری ، وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے اور ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments