گڑ شکر پلاسٹک مارکیٹ کے آپریشن متاثرین کی داد رسی کیلئے سابق وفاقی وزیر انجینئرخرم دستگیر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق نومبر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں میونسپل کارپوریشن کے کرائے دار دکانداروں کی 37دکانوں اور37کھوکھوں کو بغیر کسی نوٹس کے سامان سمیت مسمار کردیا گیاتھا ،متاثرین کے مطالبے پر انجینئر خرم دستگیر خان نے گڑ شکر وپلاسٹک مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کی دادرسی کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ غریب، بے روزگار شہریوں کی داد رسی کیلئے فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ وہ متاثرین کو اسی جگہ د کانیں قانونی طور پر الاٹ کریں تاکہ وہ باعزت روزگار سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments