قیدیوں کی رہائی ،تجارتی معاہدے پاک سعودیہ دوستی کی عظیم مثال:ایس اے حمید

چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور 20ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں کا اعلان پاک سعودیہ دوستی کی عظیم مثال ہے ، ولی عہد نے سعودیہ میں مقیم 25لاکھ پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور دیگر امور کیلئے موجودہ قیادت کا انتظار تھا جو عمران خان کے اقتدار میں آنے سے ختم ہو چکا ہے ،سعود ی حکومت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیکر جائے گی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں ہر مہینہ اور ہر سال بڑا اضافہ کیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں