گوجرانوالہ: دوران بارش بلا تعطل صفائی آپریشن , لینڈ فل سائٹ کے راستے کو فوری بہتر بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نائلہ باقر کی ہدایت پر سی ای او و منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عتیق الرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث کے ہمراہ بھکڑے والی لینڈ فل سائٹ کے راستے کا دورہ کیا ،شہر میں صفائی آپریشن کو بارشوں کے دوران بھی بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے لینڈفل سائٹ کے راستے کو فوری بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔اس سلسلہ میں دونوں افسر وں نے تقریباً2کلومیٹر راستے کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے درکار اقدامات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جسے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے راستے کی فوری بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ جلد از جلد شہر کو صاف ستھرا کیا جائے گا اور صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے میں حائل رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر و چیئر مین جی ڈبلیو ایم سی نائلہ باقر نے شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کے لیے سستا ماڈل بازار کشمیر روڈپیپلز کالونی ،دُھلے چوک گوندلانوالہ روڈٖ،سیالکوٹ بائی پاس روڈ،گھرجاکی گودام،فتومنڈ روڈ ،حافظ آباد روڈاور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور افسروں کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہر میں قائم چھوٹے بڑے کوڑا پوائنٹس ہنگامی طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں