گوجرانوالہ: پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرزکی ڈپٹی کمشنرنائلہ باقر سے اہم ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر سے پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرزنے چودھر صدیق مہر کی قیادت میں ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل ،صفائی وستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز نے بتایاکہ انہیں اپنے اپنے حلقوں میں عوامی شکایات اورمسائل کے حل کیلئے حکومتی اداروں کا تعاون درکار ہے ، بارشی پانی کے نکاس ،صفائی وستھرائی کو بہتر بنانے اوردیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہونگے جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، وفد میں سابق ایم این اے میاں طارق محمود ،رضوان اسلم بٹ ،طارق گجر ،ظفراللہ چیمہ ،میاں ارقم خان ،لالہ اسد اللہ پاپا ،خالد پرویز ورک اور دیگر شامل تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں